Homeخبریںمقبوضہ مغربی بلوچستان:قابض ایرانی فورسز کی بربریت جاری،چار بلوچ فرزند شہید

مقبوضہ مغربی بلوچستان:قابض ایرانی فورسز کی بربریت جاری،چار بلوچ فرزند شہید

ایرانشہر ( ہمگام نیوز)مقبوضہ مغربی بلوچستان کے علاقے میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے چار بلوچ فرزند شہید جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں ہمگام نمائندہ کے مطابق آج شام کے وقت قابض ایرانی فورسز نے ایرانشہر کے علاقے اللہ آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر گھر میں موجود لوگوں پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں نصراللہ زرکوہی، شیر جان، قاسم ہوت شہید ہوگئے جن میں سے ایک کا نام ابھی تک معلوم نہ ہوسکا جبکہ گھر میں فائرنگ سے چار افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں جن میں نواب بلوچ سمیت تین دیگر بلوچ شامل ہیں جنکے نام تاحال سامنے نہیں آئے جبکہ زخمی حالات میں قابض ایرانی فورسز گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منقتل کر دیے ہیں ،

گرفتار شدگان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں یاد رہے کہ نصرللہ زردکوہی گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے اپنے گھر آیا تھا ـ

Exit mobile version