جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںملتان، لاشوں کی تحقیقات مکمل ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ، لاشیں...

ملتان، لاشوں کی تحقیقات مکمل ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ، لاشیں کس کی میں تحقیقات میں اس کا ذکر تک نہیں

ملتان ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پر لاشوں کو رکھنے کے معاملے کی انکوائری مکمل ہوگئی، لاشیں وصول کرنے اور چھت پر رکھنے والے ہسپتال ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تاہم تحقیقات میں لاشوں کی شناخت سے متعلق کوئی ذکر سامنے نہیں آسکا۔ نشتر ہسپتال میں لاشوں کو چھت پر رکھنے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس نشتر ہسپتال میں ہوا جس میں کمیٹی
نیانکوائری رپورٹ مکمل کر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ارسال کر دی ۔
انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ لاشیں وصول کرنے اور چھت پر رکھنے.والے ہسپتال ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی کیونکہ
انہیں لاشیں کمرے میں رکھنی چاہیے تھیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس میں دن لاوارث لاش لائیکی اس کے 28 دن کے بعد لاش
لے جانے کی ذمہ دار ہوگی، پولیس یونین کونسل کے سیکرٹری کے ساتھ مل کر لاش کی تدفین کریگی، ہسپتال انتظامیہ اور پولیس لاشوں کی
تدفین کے لیے آپس میں رابطے میں رہیں گے ۔
دوسری جانب لاشوں کی شناخت کے حوالے سے کوئی بھی ذکر تحقیقاتی رپورٹ میں نہیں کی گئی ہے ۔ واضع رہے لاشوں کی شناخت
کے لئے مختلف سیاسی سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کیا کیا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز