شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںملک میں ہر صورت قانون کی بالا دستی اور اس کا نفاذ...

ملک میں ہر صورت قانون کی بالا دستی اور اس کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔ تونسی صدر

تونس(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق تونس میں صدر قیس سعید نے فوجی جج منیر عبدالنبی کو عسکری عدلیہ کے ادارے کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر قیس اس بات کو دہرا چکے ہیں کہ ملک میں ہر صورت قانون کی بالا دستی اور اس کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔ ان کے مطابق اس حوالے سے خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں۔

منیر عبدالنبی فوجی جج توفیق العیونی کی جگہ منصب سنبھا لیں گے۔ صدر قیس نے 27 جولائی کو ایک صدارتی فرمان کے ذریعے العیونی کو سبک دوش کر دیا تھا۔ جمعے کے روز جاری فیصلوں میں تیل، ٹرانسپورٹ، سمندر اور تجارت سے متعلق سیکٹروں کے اہم ذمے داران کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی۔ یہ اقدام مذکورہ سیکٹروں میں مبینہ مالی بدعنوانیوں کی تحقیقات کے ضمن میں سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل صدر قیس سعید متعدد سرکاری عہدے داران کو ان کے منصبوں سے فارغ کر چکے ہیں۔ صدر نے گذشتہ ماہ 25 جولائی کو ایک ماہ کے لیے پارلیمنٹ کی کارروائی معطل کر دی تھی۔ انہوں نے وزیر اعظم ہشام المشیشی کو برطرف کر کے خود ایگزیکٹو اتھارٹی کو سنبھال لیا۔ صدر قیس نے وزیر دفاع ابراہیم البرتاجی اور خاتون وزیر انصاف حسناء بن سلیمان کو بھی سبک دوش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز