یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںممبئی بم دھماکہ کیس : یعقوب میمن کو پھانسی دیدی گئی

ممبئی بم دھماکہ کیس : یعقوب میمن کو پھانسی دیدی گئی

نئی دہلی(ہمگام نیوز ) 1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں مجرم پائے گئے یعقوب میمن کو ہندوستانی شہر ناگپور کی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق یعقوب کو ہندوستانی وقت کے مطابق تقریباً صبح 6:30 بجے پھانسی دی گئی۔ ان کی عمر 53 سال تھی۔
ان کے اہلخانہ کو ان کی لاش اس شرط پر دی جائے گی کہ وہ اسے کسی مظاہرے کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔

کچھ دیر قبل سپریم کورٹ نے یعقوب کی آخری رحم کی اپیل بھی مسترد کردی تھی جبکہ ہندوستانی صدر پہلے ہی ان کی رحم کی اپیل مسترد کرچکے تھے۔

ممبئی دھماکا کیس کے مرکزی ملزم ٹائیگر میمن کے بھائی یعقوب اور دیگر گیارہ افراد کو 2007 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

ان دھماکوں میں 257 افراد ہلاک جبکہ 1000 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یعقوب میمن پر1993میں ممبئی بم دھماکوں کےلئےسرمایہ فراہم کرنےکاالزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز