سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںممبئی حملہ پاکستان آرمی نے پلان کیا،سابق چیف سی آئی اے

ممبئی حملہ پاکستان آرمی نے پلان کیا،سابق چیف سی آئی اے

واشنگٹن(ہمگام نیوز)سابق CIA چیف مائیکل ہائیڈن نے اپنی کتاب میں یہ انکشاف کیا ہے کہ ISI کے سابق سربراہ شجاع پاشا یہ جانتے تھے کہ ممبئی حملوں کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔ مائیکل کا کہنا تھا کہ شجاع پاشا کو پتہ کہ آرمی کے کچھ لوگوں نے ممبئی حملہ آوروں کی تربیت کی تھی۔ مائیکل کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا دوغلا پن تھا کہ پاکستان ممبئی حملوں کی صحیح تحقیقات نا کرا سکا اور اب تک اْس حملے میں شامل افراد آزاد گھوم رہے ہیں۔ اْن کا کہنا تھا کہ ا س میں کوئی شک نہیں ہے کہ ممبئی حملہ لشکرِ طیبہ والوں نے کیا تھا اور اْن کی بہت کوشش کے بعد شجاع پاشا نے اْن کو یہ بیان دیا کہ وہ جانتے تھے کہ ممبئی حملے کس نے کروائے تھے یا اْس میں کس کا ہاتھ تھا۔ مائیکل ہائیڈن نے اپنی کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ سنی سنائی باتیں نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ پرویز مشرف کو بھی ممبئی حملوں کا علم تھا لیکن اْنہوں نے اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز