سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںمند : لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے خواتین کا کیمپ کے...

مند : لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے خواتین کا کیمپ کے سامنے دھرنا

مند(ہمگام نیوز)مندفورسز ہاتھوں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے خواتین کا فورسز کیمپ کے سامنے دھرنا جاری ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب مند کے علاقے بُلّومیں پاکستانی فورسز نے حاجی آدم نامی شخص کے گھر پر حملہ کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں توڑ پھوڑ کرکے قیمتی سامان لوٹ لئے ۔جبکہ خالد ولد آدم، ماسٹر خداداد،فضل ولد عبدالرحیم،عقیل ولد ماسٹر خداداد، امجد ولد دوشمبے نامی 5افراد کو فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے مند بلو میں ایف سی بڑے کیمپ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جو تا حال جاری ہے ۔واضع رہے کہ پاکستانی فوج بلوچستان بھر میں آپریشن کے نام پر روزانہ درجنوں کی تعداد میں عام افراد کو حراست میں تفتیش کیلئے لاپتہ کردیتی ہے جن کا بعد ازاں کوئی اتا پتا نہیں ہوتا ان کی مسخ لاشیں لواحقین کو لوٹا دی جاتی ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز