چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںمنشیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈیرہ غازی خان سمیت بلوچ...

منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈیرہ غازی خان سمیت بلوچ علاقہ جات میں آگہی مہم کا آغاز کیا جائے گا، بلوچ راج

ڈیرہ غازی خان(ہمگام نیوز) بلوچ راج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 26 جون کے دن کو پورے دنیا میں منشیات کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں 26 جون کو منشیات کے خلاف آگہی مہم کے لئے سیمنار اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں منشیات کے استعمال اور اس کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے۔

بلوچ راج کے ترجمان نے کہا کہ بلوچ علاقوں میں آئے روز منشیات کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس سے پورا معاشرہ عدم استحکام کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے معاشرے میں بے راہ روی، گھریلو جھگڑے، عدم اعتمادی اور پسماندگی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ جس کو آہنی ہاتھوں روکنا ہو گا۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان چیزوں کو روکنے والے ادارے پنجاب پولیس، اینٹی نارکوٹیکس، پنجاب رینجرز، پولیٹیکل اسسٹنٹ اور کمشنر ڈیرہ غازیخان کے علاوہ مقامی ایم پی ایز اور ایم این ایز کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کو مکمل طور پر سرکار کی سرپرستی حاصل ہے۔ جس سے منشیات فروش آزادانہ طور پر منشیات کا دھندا کر رہے ہیں۔
ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان منشیات فروشوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ان کے پشت پناہی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہم تمام علم دوست، انسان دوست، قوم دوست اور باقی تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ سماج دشمن ادارے، ٹرانسپوٹرز اور ان کے عمل کے خلاف آواز بلند کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز