شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان
کے علاقے پسنی ، تربت اور منگچر سے پاکستانی فورسز نے تین نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق رواں مہینے 14 اپریل کی رات پسنی ببر شور میں پاکستانی فورسز کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر شوکت ولد سخی بخش سکنہ ببر نامی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔
دوسری جانب منگچر کے رہائشی ماہ دیم بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ میرے بھائی سلال ولد ڈاکٹر نصیر کو آج پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے ہماری اہلخانہ کے سامنے حراست میں لیکرجبری گمشدگی کا نشانہ بناکر ہمیں بدترین اذیت میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی جبر کی انتہا دیکھیں کہ اب ریاست براہ راست خاندانوں پر حملہ آور ہو رہی ہے۔ میرا بھائی جو سیکنڈ ائیر کا طالب علم ہے اسے لاپتہ کیا گیا ہے ۔
دریں اثناء تربت سے آمد اطلاع کے مطابق آج 15 اپریل 2025 کو صبح ایک بجے کے قریب قابض پاکستانی فورسز نے تربت کے علاقے جوسک سے شیرخان نظر نامی نوجوان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ، لواحقین نے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔