Homeخبریںمنگچر، گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بلاک

منگچر، گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ بلاک

منگچر ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق منگچر جوہان کراس کے مقام پر خواتین نے گیسں سپلائی کی طویل
بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا جس کے باعث دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے ۔
مظاہرین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ایک سال سے زائد کے عرصے سے منگچر میں گیس کی سپلائی مکمل طور پر
بند ہے جس سے خواتین کو خانہ داری میں مشکلات درپیش ہیں سردی شدت اختیار کر رہا ہے مگر ابھی تک گیسں پائپ لائنوں میں
گیسں تو کجا گیسں کی بو بھی نہیں آرہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سردی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے گیس کی سپلائی معطل ہونے سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
ایندھن کے متبادل ذرائع ایل پی جی گیں، کوئلہ اور جلاؤ لکڑی غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہے ، خواتین کو امور خانہ داری میں شدید
مشکلات درپیش ہیں سردی سے بچوں، بوڑھے بیمار ہورہے میں قدرتی گیسں روز مرہ زندگی میں اہم اور ضروری عنصر ہے جس سے صارفین کومحروم رکھا گیا ہے ـ
خواتین مجبور ہوکر سڑکوں پر سراپا احتجاج میں گیسں سپلائی کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گی ۔

اس موقع پر زونل مینیجر سوئی سدرن گئیں کمپنی قلات باشم عالیزئی، تحصیلدار محموداحد کرد، رسالدار میجر علی اکبر مینگل، ایس ایچ اولیویز تھانہ منگچر علی اصغر بیچاری،دفعه دار حاجی عبدالستارلہڑی ودیگر نے مظاہرین
سے مذاکرات کر کے ہڑتال ختم کر کے سڑک کھول دی گئی ۔ مظاہرین نے منگل تک گئیں کی سپلائی بحال کرنے کی الٹی میٹم دیگر پرامن طور
منتشر ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر تین دن کے اندر اندر سوئی گیسں سپلائی بحال نہیں کی گئی تو ہم دوبارہ کور کراچی قومی شاہراہ بلاک کر دیں گے جو غیر معینہ مدت تک ہوگی ۔

Exit mobile version