منگچر(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے منگچر میں خزینی ڈیم تعمیر کرنے والی نجی کمپنی کے کیمپ پر ہفتہ اور اتوار کی شب ساڑھے گیارہ بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کے بعد کھوجی کتوں اورگولیوں کے خالی خول سے مسلح افراد کی تلاش کا کام شروع کردیاہے۔