کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ سے تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کمپ سے اہلیہ منیر احمد کا کہنا ہے کہ منیر احمد کی جبری گمشدگی کے باعث وہ اور ان کے بچے شدید ذہنی اذیت اور مشکلات سے دوچار ہیں ـ
قلات کے رہائشی نظیرہ بی بی کا مزید کہنا ہے کہ انکے شوہر منیر احمد کو سوراب سے دیگر چھ افراد کے ساتھ پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا تاہم بعد میں دوسرے افراد بازیاب ہوگئے لیکن منیراحمد تاحال لاپتہ ہے نظیرہ بی بی کا کہنا ہے کہ شوہر کی گمشدگی کی وجہ سے وہ اور اسکے بچے ذہنی اذیت اور بہت سے مشکلات کے شکار ہیں –