چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںموجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کی طرف سے نئے ڈاکٹروں کی...

موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کی طرف سے نئے ڈاکٹروں کی تعیناتی خوش آئندہ عمل ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ(ہمگام نیوز) ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر علی حیدر کاکڑ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ موجودہ کرونا کےصورتحال کے پیش نظر حکومت نے نئے ڈاکٹرز تعینات کئے ہیں جو کہ بہت ہی خوش آئندہ عمل ہے۔

انہوں نے سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ کو صوبے میں کرونا کی صورتحال سے آگاہ کیا اور ڈاکٹروں کی کمی سے درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے نئے میڈیکل و لیڈی میڈیکل آفیسرز کی ایمرجنسی بنیادوں پر تعیناتیوں کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر علی حیدر کاکڑ کے اس مطالبے کا سیکریٹری نورالحق نے مثبت انداز میں حکومتی سطح پر قبول کرلیا ۔اور نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹروں کے میڈیکل فٹنسز پولیس ویریفیکیشنز و دیگر کوائف سے پہلے ہی تعیناتیوں کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے جوکہ انتہائی خوش آہند ہے اس کے ساتھ ہی موجودہ ایمرجنسی صورتحال اور ڈاکٹروں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ویریفیکیشنز کیلئے 3 ماہ کی مدت دے دی گئی ہے تاکہ نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹرز اس دورانیے میں اپنے کوائف مکمل کرسکیں.

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے کہیں قیمتی جانوں کا ضیا ہوچکا ہے ۔اس طرح کے نازک صورتحال میں ایسے فیصلے کرنا خوش آئندہ عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز