یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمولانا کوھی پر ایک اور کیس لگا کر ایرانی عدالت نے تیس...

مولانا کوھی پر ایک اور کیس لگا کر ایرانی عدالت نے تیس کوڑے لگانا کا حکم صادر کر دیا ہے

زاہدان (ہمگام نیوز) رسانک میڈیا کے مطابق مشہد کے پراسیکیوٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک نئی سزا، “تیس کوڑے” منگل 10 مئی کو راسک شہر کے گاؤں پیشماگ کے نماز جمعہ کے امام اور بلوچ قوم پرست مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمان کوہی کو سنائی گئی۔

کلمہ کی ویب سائٹ کہتی ہے کہ مولانا کوہی کو تیس کوڑوں کی سزا کی وجہ پیشمگ مذہبی اسکول کے حفظ قرآن کے اعزاز میں ایک کانفرنس میں ان کی تقریر تھی، جو کہ انہون نے ایرانی غاضب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ـ
مولانا فضل الرحمان کوہی نے 1 مئی بروز ہفتہ اپنے اہل خانہ سے ایک کال کے دوران اعلان کیا کہ وہ ضمانت نہیں دیا گیا ہے ـ

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند دنوں کی رہائی کے دوران اور رہائی ختم ہونے سے قبل مشہد پراسیکیوٹر کے سیکرٹری جناب امیری نے مولانا کوہی کو فون کیا تھا اور ان سے کہا تھا کہ مساجد اور مدارس کے کسی اعزازی تقریب میں کانفرنس میں خطاب نہ کریں اور آپ کو واپس جیل بھیج دیا جائے گا ـ

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کوہی کو 28 نومبر 2019 کو مشہد کی خصوصی روحانی عدالت میں طلب کیا گیا تھا اور ایک سال کی غیر یقینی صورتحال کے بعد 6 سال 4 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز