مہمند ایجنسی (ہمگام نیوز ڈیسک) نیوزڈیسک رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے مامد گٹ میں پاکستانی فوج (FC) کی جانب سے ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایف سی اہکار گھر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی ،جہاں گھر میں کوئی مرد حضرات موجود نہیں تھے۔ اس دوران ایف سی اہلکار پشتون خاتون سے زیادتی کی کوشش کی،اس دوران خاتون نے پسٹل سے فائر کرتے ہوئے ایف سی اہلکار کو ہلاک کیا ـ مزکورہ واقعہ مامد گٹ کیمپ کے قریب پیش آیا جس میں ایف سی کا اہلکار زیادتی کی کوشش میں قتل ہوگیا ـ علاقے میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور پی ٹی ایم نے بھی سوشل میڈیا پر احتجاج کیا ہیں۔جبکہ پشتون قبائلی عوام مقامی سطح پر سراپا سخت احتجاج کرکے ان میں سخت اشتعال پایا جاتا ہیں۔


