یکم مئی 2016
کوئٹہ کے علاقے نیو کاہان میں پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست کرنے کے بعد لاپتہ کردیا
جن کے نام :علی گل ولد صوبدار،دکاندار اور عبدالخالق ولد علی گل ،طالب علم سکنہ نیوکاہان
بلیدہ کے مختلف علاقوں ہاکستانی فورسز کا آپریشن جاری زاعمران کے درمیانی پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری جاری رہا نقصان کی اطلاع نہ ملی
2مئی2016
گزشتہ روز فاروق ولد پنڈوک سکنہ آزیان ،تمپ کی نعش کراچی کے علاقے ملیر سے ملی گولیا مار کر قتل کردیا گیا تھا جن کو چھ مہینہ کراچی سے پاکستانی خفیہ اداروں نے اغواء کیا تھا
3مئی 2016
کوئٹہ:ہرنائی میں پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست کرنے بعد لاپتہ کردیا
جن کے نام :جانو مری،جلال جو مہاکور میں رہائش پزیر تھے
گودار: پاکستانی آرمی اور خفیہ اداروں کارندوں نے گودار کے علاقے ٹی ٹی سی کالونی میں ماجد ولد مراد بخش کو حراست بعد لاپتہ کردیا
تمپ:ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ تمپ کے رہائشی گھر پہنچ گئے۔محراب اور محمد آصف نامی دونوجوان جو گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ تھے
مشکے کے علاقے کنداڈی سے اغواء ہونے بلوچ فرزند قادر بخش ولد ارز محمد بازیاب ہوگیا
4مئی2016
آواران کے علاقے پیراند زیلگ میں پاکستانی فورسز کا آپریشن ،تما م آنے جانے والے راستوں کو سیل کردیا دوران آپریشن فورسز نے خواتین و بچوں کو حراساں کرنے کے ساتھ علاقہ مکینوں کو زد کوب کیا ۔
6مئی2016
پنجگور کے علاقے پروم میں پاکستانی فورسز کا آپریشن ،خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد متعدد گھروں کو نذر آتش کر دیا
دشت کے رہائشی دوست محمد سکنہ کپکپار تربت سے بازیاب ہوگیا
7مئی2016
کوہلو کے علاقے کوڈان میں پاکستانی فورسز نے علی الصبح زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بمباری کی ،آپریشن میں خواتین و بچوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں
سوئی کے پھونک کالونی میں پاکستانی فورسز کا آپریشن چار بلوچ فرزند اغواء جن میں ایک کی شناخت مری بگٹی کے نام سے ہوئی تینافراد کی شناخت نہ ہوسکی
ہوشاپ کے رہائشی طالب علم یوسف ولد سردو کل ہوشاپ سے کوئٹہ جاتے ہوئے بالگتر کے علاقے میں قابض ہاکستانی فورسز کے اہلکاروں کے ہاتھوں اٖغواء
تربت آبسر بلوچی بازار سے ایک طالب علم ثناء بلوچ کو پاکستانی فوج نے اغواء کرکے لاپتہ کیا ،جو ہوشاپ کا رہائشی ہے،
9مئی 2016
الطاف ولد مستری مجید بلو چ رہائش زریں بگ کو پاکستانی فورسزنے نالینٹ چیک سے اغواء کیا
نصیر آباد کے علاقوں پٹ فیڈر ،اُوچ ،درنجن سمیت پیر کوہ اور مری علاقوں میںآپریشن خاتون و بچوں سمیت ایک ہی خاندان چھ افراد اغواء
جن کے نام:دلشاد ولد حمل بگٹی ،نور بی بی زوجہ دل شاد بگٹی ،جوری خاتوں زوجہ حمل بگٹی ،بخش علی ولد دلشاد بگٹی ،امید علی ولد دلشاد بگٹی ،دکئیا بنت دلشاد شامل ہیں
10مئی 2016
تربت پاکستانی فورسز کادشت میں آپریشن،8 افراد حراست کے بعد لاپتہ
جن کے نام :امیر علی ولد محمد عمر،سمیر احمد ولد محمد عمر،فقییر جان ولد عمر ،اصغر علی ولد محمد ،عبدالرازق ولد امید علی ،حفیظ اور بشیر احمدسکنہ گوکدان شامل ہیں ۔
جبکہ دوسری طرف دشت کے علاقے زریں بگ کراس میں پاکستانی فورسز نے دو بھائی الطاف ابرھیم اور صمد ابراھیم کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا
عبدالنبی ولد مبارک رہائش گجر،مشکے کو پاکستانی فورسزنے گجر بازار سے اغواء کیا
آوران :جھاؤ میں پاکستانی فورسز کا آپریشن کرکے بی این ایم جھاؤ زون کے ڈپٹی سیکریٹری مجاہد ولد مراد بلوچ کو عام آبادیوں پر یلغار کے دوران شہید کیا
پنجگور کے علاقے تسپ میں شہید یونس کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے کمسن بیٹے شاہرام کو اغواء کرکے لے گئے
14مئی2016
تربت:تربت بازار سنگانی سر میں قابض پاکستانی فورسز کا چھاپہ تین بھائیوں سمیت چار افراد حراست بعد لاپتہ،
اغواء شدگان میں مہران مبارکی ولد حاجی منیر مبارکی ،ادریس ولد فدا حسین ،یقوب ولد فدا حسین اور عبدالغفار ولد فدا حسین شامل ہیں ۔
آوران کے علاقے چیدگی سے المراد بلوچ کو پاکستانی فورسز نے حراست بعد لاپتہ کردیا
15مئی2016
مشکے کے علاقے کنداڈی سے احمد جان کو پاکستانی فورسز نے حراست بعد لاپتہ کر دیاْ
16مئی2016
مشکے کے علاقے چرچری میں پاکستانی نے دو بلوچ فرزندوں کی لاشیں پھینک دیے
جن کی شناخت:سرور ولد حصوجو کالار کچھ کا رہائشی تھا ایک لاش کی شناخت مجاہد جو شریکی مشکے کا رہائشی تھا ۔جنکو پاکستانی فورسز نے 27فروری کو حراست بعد لاپتہ کیا تھا ،
تربت سے بلوچ فرزند بازیاب ہوگئے
تربت ومشکے سے 9بلوچ فرزند اپنے گھر پہنچ گئے جن کو پاکستانی فورسز نے مختلف علاقوں سے اغواء کیاگیا تھا جو گزشتہ رات پاکستانی خفیہ ٹارچل سیلوں سے بازیاب ہوگئے بازیاب ہونے والے بلوچ فرزندوں کے نام دو مہینہ قبل اغواء ہوئے بلنگور رہائشی خلیل ولد عبداللہ ،سلیم ولد حمزہ تنگ کروس ،دشت،چار مہینہ قبل اغواءء ہوئے حاجی عبدالغنی ،پیدارک سے تین مہینہ قبل اغواء ہوئے دلاور ولد ابا بگر اور تمپ میں ایک ماہ قبل اغواء ہوئے ملاممتاز ،داد رحمان ،ماسٹر شوکت،ساجدبلوچ، مشکے سے چھ مہینہ قبل اغواء ہوئے شریف ولد نوربابخش شامل ہے
17مئی2016
آواران کے زیر حراست دو بلوچ فرزندوں کی لاشیں برآمد
جن کی شناخت عبدالصمد ولد سیلمان اور اشرف ولد یار محمد کے نام سے ہوئی جن کو 30ستمبر کو لاپتہ کیا تھا آواران کے علاقے چیدگی میں آپریشن کے دوران اغواء کیا تھا۔
18مئی 2016
تربت: دشت کے علاقے پرنٹ بازار سے پاکستانی فورسز نے غلام حسین اور اسے بیٹے شیر جان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا
مند سے ایک شخص کی لاش برآمد ،جس کی جیبب سے برآمد ہونے والے شناختی کارڈ کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا نام عبدالغنی بلوچ ہے۔
جھاؤکے علاقے کوہڑو آپریشن دورا ن پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد اغواء
گمشدہ افراد کے نام ۔محمد بخش ولد باری اور ماسٹر سبزل ولد سیری کو لاپتہ کردیا
بلوچستان میں مختلف علاقوں پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری
مشکے آوران جھاؤ ،دشت سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں پاکستانی فوجی کاروائیاں شدت کے ساتھ جاری ہیں ،دوران آپریشن گھروں میں لوٹ مار و گھروں کا اغواء روز کا معمول بن چکے ہیں ،پچھلے کئی دونوں سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے متصل کلانچ،دشت،سانجی اور گردنواع کے علاقے فوجی محاصرے میں ہیں زمینی و فضائی پاکستانی فورسز کی مدد سے نواحی علاقوں کی آبادیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے عام لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
19مئی2016
آواران کے علاقے نہادی جاہ بازار میں سوداگر عبدالصمد سمالانی کو پاکستانی فورسز گرفتار کرکے لاپتہ کردیا
جھاؤ بیلار میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی فائرنگ سے سرمچار الیاس عرف نوروز شہید ہوئے وہ گزشتہ تین سال سے بی ایل ایف سے وابستہ تھے
20مئی 2016
پسنی ،فش ہار بر اتھارٹی کے جیٹی کے اندر سمندر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی جیسے ماہی گیروں نے دیکھ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا ،جیسے بعد میں لاوارث قرار دیکر دفن کر دیا گیا۔
تربت:دشت کے علاقے ملائی نگور میں پاکستانی فورسز نے کمسن اللہ داد ولد عبداللہ،سجاد ولد عبداللہ ،نذیر ولد مولابخش ،صابر ولد حاصل کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا
جبکہ دشت کے علاقے ہورا میں پاکستانی فورسز نے سلیم ولد عبدالرحیم رہائش ہور دشت کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا
21مئی2016
کراچی نادر ن بائی پاس سے3افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
کراچی میں نادربائی پاس پر منگھوپیر تھانے کی حدود محمد خان کالونی اتحاد ٹاؤن کی جھاڑیوں سے 3افراد کی لاشیں ملی،تینوں افراد کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ایک چرواہے نے دی تھی،یہ لاشیں کم از کم ایک ماہ پرانی ہیں لاشیں بری طرح مسخ ہوچکی تھے جس کی وجہ سے انکی شناخت نہیں ہوسکی
22مئی2016
تربت:دشت کے علاقے شملی ،دزدر،گوہرگ،سوالی بازار میںآپریشن کے دوران پاکستانی فورسز نے 6بلوچ فرزندوں کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا
گمشدہ افراد کے نام :بشیر ولد غلام ،صابرولد پنڈوک،لال بخش ولد ہیبتان،نصیر ولد درمحمد ،پردل ولد بالاچ،رازاق ولد امین شامل ہیں ۔
تربت کے علاقے بگ زعمرانی سے اقبال ولد قادر بخش کو گھر سے اٹھا کر لاپتہ کیا جو ایک ڈرائیور اور مزدور شخص ہے۔
23مئی2016
پاکستانی فورسز چھ بلو چ فرزندوں کو اغواء کیا ۔
تربت:دشت کروس تنک سے ٹاپک ولد ابراھیم ساکن کوچہ ،عبدالوحید ولد نورمحمد ساکن لنگاسی ،حلیم ولد حمزہ ساکن کروس تنک ،نصرت ولد عبداللہ ساکن پیروتگ،اور ایاز ولد مجید ساکن پیروتگ کو پاکستانی فورسز نے اغواء کے بعد لاپتہ کیا
24مئی2016
آواران کے ہسپتال میں پاکستانی فورسز نے دو لاشیں انتظامیہ کے حوالے کی جسکی شناخت ریاض ولد غوث بخش سے ہوئی جو آواران ،چیدگی کا رہائشی ہے،ریاض بلوچ کی عمر 26برس تھی اور وہ کئی روزبیمار تھایاد رہے 23مئی کوپاکستانی فوج نے امان ولد کریم بخش، نصیب ولد یار محمد کے ساتھ گھر سے حراست بعد لاپتہ کیا تھا ،بعد میں امان بلوچ کو چھوڑ دیا ، ،نصیب بلوچ 27 مئی کو بازیاب ہوا۔دوسری لاش کی شناخت نہ ہوسکی
گودار کا رہائشی کوئٹہ سے بازیاب ہوا
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 20نومبر 2015گودار سے لاپتہ ہونے والا بلوچ فرزندعررفان مہر کوئٹہ سے بازیاب ہوگیا ۔
آواران کے علاقے بزداد ،جوسر ،والی چیدگ پاکستانی فوج نے لوگوں کے گھرو ں میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین کی بہ حرمتی کی گئی اور وہاں سے ملنگ ولد واجو کو حراست بعد لاپتہ کردیا
28مئی 2016کو ملنگ ولد واجو مشکے میں بازیا ب ہوگیا ۔
مشکے کے علاقے نوکجو سے سیف اللہ ولد قادر بخش ،چاکر ولد سوالی ساکن نوکجو کو پاکستانی فورسز نے اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کر دیا
پنجگور کے علاقے پروم گواش میں پاکستانی فورسز نے حاجی سبزل کے گھر پر چھاپہ مار کر دو بھائیوں دلاور اور جمشیر کو حراست بعد لاپتہ کردیا ۔
25مئی2016
دشت کے علاقے ساہجی میں شہید قدیر عرف جمیل پاکستانی ہیلی کاپٹر کی شلینگ سے شہید ہوا
ڈیرہ بگٹی کے علاقے پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں بی آر اے کا کمانڈر فضل بگٹی عرف بابوبگٹی شہید ہوئے
ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ پاکستانی فورسز کا آپریشن کیا فورسز نے گھروں پر اندھا دھند بمباری و فائرنگ کی جس کی زد میں آکر خاتون سمیت ایک ہی خاندان سے تین افراد شہید
جن کی شناخت :خیر جان بگٹی ،ولمراد بگٹی ،اور حلیمہ بگٹی شامل ہے
ریاستی ڈیتھ اسکواڈ شہید شہیک جان کے گھر میں گھس کر سامان کو لوٹنے کے ساتھ ان ایک سالہ بیٹے کمال جان بلوچ کو پنگھوڑے سے اٹھا کر لاتوں سے زخمی کیا ۔
پاکستانی فورسز نے نوکجو ریندگ سے چاکر ولد سہیل اور سیف اللہ کو اغواء کرکے لاپتہ کر دیا
مشکے کے علاقے مہیی سے عبدالراحمن ولد کیا ،عزت ولد عبدالراحمن اور رحیم کو اغواء کیا،پیر بخش نامی شخص کے گھروں کو لوٹ مار کے بعد جلا دیا ۔
پروم کے علاقے پل آباد سے سرور ولد سنجر بلوچ نامی نوجوان کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کیا ۔
26 مئی 2016
پاکستانی فورسز نے بلیدہ کے کوچہ جاتی سے دو بلوچ فرزندوں کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا ،جن کی شناخت داد جان ولد بلوچ خان،رودین ولد بشام ہیں
ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانی بیڑی کے مقام پر پاکستانی فورسز نے ستر سالہ اختران بگٹی کو اغواء کیا ۔
تربت:پیدراک میں پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ لشکر خراساں مسلح افراد کی فائرنگ سے 12سالہ ظہور احمد ولد محمد اسحاق شہید ہوا ۔
27مئی2016
بلیدہ کے علاقے بالگتر میں پاکستانی فورسز آپریشن کرکے دو بلوچ فرزندوں کو شہید کر دیا
جن کے نام عبداللہ ولد شیر محمد ،ولید ولد عیسی شہید ہوئے اور حیدر ولد محمد ،عیسی ولد محمد دین ،عبید ولد کمالان کو پاکستانی فورسز نے اغواء کیے ۔
وش نیوز کے مطابق بلیدہ میں ایک مسخ شدہ لاش برآمد ہوا جن کی شناخت نور بخش سکنہ منند گلی سے ہوا ،
29مئی2016
پسنی روڈ سے چار روز پرانی لاش برآمد شناخت پیدراک کے علاقے کلگ کا رہائشی علی مراد ولد الہی بخش کے نام سے ہوئی مقتول کو گولیا مار کر قتل کر دیا گیا ہے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔
30مئی2016
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چار مہینہ قبل پہنودی سے اغواء ہونے والا بلوچ فرزند گوہرام ولد سلیم سکنہ دشت ڈنڈار تربت سے بازیاب
دو مہینہ قبل اغواء بل نگور کے رہائشی نیاز ولد یقوب وگلزار ولد پیر محمد تربت سے بازیاب ہوگئے
تمپ: گومازی میں پاکستانی فورسز کا آپریشن کرکے ابابگر اور گہرام بلوچ کے گھروں کو جلا دیا،پل آباد تین افرادکو گرفتار کرنے کے بعدمیں لاپتہ کر دیا
جن کے نام : بیبگر ولد نثار ،سمیر ولد نثار ،اور ادریس ولد دوست محمد ہیں
تربت: دشت کے علاقے زریں بگ سے دیگر چار بلوچوں کو اغواء کر لیا گیا جن کے نام سمیر ولد اسماعیل ،ندیم ولد جمعہ ،عزیز ولد امان اور مولابخش ہیں


