مچھ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں رکشہ اور مزدا ٹرک کے مابین تصادم
تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا ۔اس حادثے کے فوراً بعد مزدا ٹرک کو چھوڑ کر موقع حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔
پولیس نے لاش مچھ ہسپتال منتقل کردیا
لاش ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا
جبکہ پولیس نے مزدا ٹرک تحویل میں لے کر فرار ڈرائیور کے گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کردی
واضح رہے بولان میں مزدا گاڑیوں کے تیز رفتاری کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں
مزدا گاڑیوں کے حد رفتار مقرر ہونے کے باوجود پولیس اور لیویز فورس عملدرآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہے