مچھ (ہمگام نیوز ) بولان قومی شاہراہ پر بی بی نانی کے مقام پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق جبکہ ان کا تین سالہ بیٹا حسنین شدید زخمی ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق سلطان ولد شیر محمد اپنی اہلیہ اور کمسن بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے کہ اچانک پیش آنے والے حادثے نے دونوں کی جان لے لی۔ زخمی حسنین کو فوری طور پر سول ہسپتال مچھ منتقل کیا گیا ایم ایس سول ہسپتال مچھ ڈاکٹر مشتاق احمد ابڑو کے مطابق ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیئے گئے ہیں ، جبکہ زخمی بچے کو مزید طبی امداد کے لیے شال
شال ریفر کردی گیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کی ذمہ داری کے تعین کرنے کیلے مسافر ویگن اور کار سواروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے، تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مقتولین کو کس نے کچلا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بولان قومی شاہراہ پر آئے روز حادثات کے باعث انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور جنازے اٹھائے جا رہے ہیں،حکومت کی جانب سے حادثے روکنے کیلے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔


