Homeخبریںمکران انتظامیہ نے تیل باہر لیجانے پر پابندی عائد کر دی

مکران انتظامیہ نے تیل باہر لیجانے پر پابندی عائد کر دی

تربت ( ہمگام نیوز) کمیشنر مکران شبیر مینگل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن صوبائی اسمبلی حمل کلمتی نے خصوصی طور پر شرکت کی ـ اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ اسٹنٹ کمیشنر گوادر بوھیر دشتی ، سمیت ضلع بھر کے انتظامی افسران شریک رہے اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل و دیگر اشیاء خوردونوش کی نرخوں میں غیر معمولی اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ مکران ڈویژن کے تمام اضلاع ایران بارڈر پر مشتمل ہیں لیکن ہمارے ہاں تیل مافیا نے ایک منصوبے کے تحت تیل یہاں کے مقامی منڈیوں میں فروخت کرنے کے بجائے صوبے کے دیگر بڑی منڈیوں میں بھیجتے ہیں ۔

جس سے مقامی منڈیوں میں تیل ناپید ہورہی ہے جس سے نرخوں میں بے جا اضافے سے مقامی لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل سے وابستہ کاروباری حضرات کو چاہیے کہ وہ اپنے کاروبار میں پہلے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچائیں اور انہیں ستے داموں میں پیٹرول اور ڈیزل و دیگر اشیاء خوردونوش فروخت کریں انھوں نے اجلاس میں متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سے باہر پیڑول ڈیزل سمیت دیگر اشیا خوردونوش لے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دیا ھے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اجلاس میں کمشنر مکران نے گوادر سمیت مکران بھر میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کنٹرول کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر فوری اقدامات کرے تاکہ مقامی لوگوں کو ایرانی پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر اشیاء خوردونوش سستی قیمتوں میں فراہمی ممکن ہو ۔

Exit mobile version