Homeخبریںمکران میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

مکران میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)  اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک کی سر براہی میں امن و امان کے حوالے سے کوئٹہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مکران میں گرینڈ آپریشن کیا جائے گا ۔اجلاس میں طیشدہ فیصلوں کے مطابق ایف سی کی آٹھ ہزار پانچ سو نفری ،متعددبکتر بند گاڑیاں اور یمبولینس سمیت 10 ہیلی کاپٹر تربت طلب کر لئے گئے جو مکران میں گرینڈ آپریشن میں حصہ لیں گے۔واضع رہے کہ بلوچستان بھر میں آپریشنوں کا سلسلہ گذشتہ پانچ دہائیوں سے زوروں پر ہے اور اب تک پاکستای فورسز نے 20ہزار سے زائد بلوچ سیاسی کارکنان ، طلبا، ادیب شاعر ، دانشور،اساتذہ ،مزدور، چرواہا، صحافی ،وکیل ،خواتین و بچوں کو اغوا کیا ہے جس میں پانچ ہزار سے بھی زائد کی مسخ شدہ لاشیں پھینک دی گئیں ہیں ۔بلوچستان کی طول و ارض میں جاری آپریشن سے متعدد علاقے فورسز نے بمبارمنٹ سے تباہ کردیئے اور گھرانے نذر آتش کئے جس سے علاقہ مکین اپنے علاقے چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں آئی ڈی پیز کی زندگی گذر رہے ہیں ۔

Exit mobile version