تہران ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ایران میں ایک خاتون صحافی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس خاتون صحافی نے پولیس حراست میں ہلاک ہونے والی مہسا امینی کے والد امجد کا انٹرویو کر کے اپنے اخبار میں شائع کیا تھا۔
مہسا کی ہلاکت سے مسلسل سات ہفتوں سے ایران کے طول وعرض میں مظاہرے جاری ہیں۔ اتوار کے روز گرفتار کی گئی صحافی خاتون نازیلہ معروفیان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ تہران میں ایک اخبار سے وابستہ ہے۔
نازیلہ معروفیان نے مہسا کے کردستان صوبے میں آبائی شہر ساقیز جا کر اس کے والد امجد امینی کا انٹرویو کا انٹرویو کیا تھا۔
ناروے میں قائم انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق صحافی خاتون کو تہران سے اس کے ایک رشتہ دار کے گھر سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ واضح رہے معروفیان روئیداد 24 نیوز کے لیے کام کرتی ہیں۔ اس کا گرفتاری کا سبب بننےوالا انٹرویو 19 اکتوبر کو شائع ہوا تھا۔
ایران میں صحافیوں کےساتھ آج کل کافی خراب سلوک کی رپورٹس مل رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک صحافی کی موت کے بعد اس کی لاش اور تدفین پر بھی تنازعہ پیدا ہو گیا تھا۔