پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںمہگس شدید طوفان کی زد میں ہے

مہگس شدید طوفان کی زد میں ہے

مہگس ( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز ہفتہ ۲۳ جولائی کو ایک تیز طوفان اور آندھی نے مہگس شہر اور اس کے آس پاس کے دیہات کو نشانہ بنایا ہے جہاں تیز ہوائیں چل رہی ہیں ـ

 

بتایا جاتا ہے کہ ہوا کی رفتار اور شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس شہر کے بازار کے مکانوں اور محلوں کو کافی مالی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ اس طوفان کے بعد کئی لوگوں کے کھجور کے درخت ٹوٹ کر گر گئے ہیں۔

 

ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

 

حالیہ دنوں میں بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ایک بار پھر شدید بارشوں اور تیز رفتار طوفانوں کی زد میں آ چکے ہیںں ـ جس سے کئی علاقے مون سون کی بارشوں سے زیر آب آگئے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز