شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںمہگس: قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ نوجوان گرفتار

مہگس: قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ نوجوان گرفتار

مہگس(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز دو بلوچ نوجوانوں کو دو الگ الگ مقامات پر قابض ایرانی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے ۔ ایک نوجوان کو ایروکشان اور دوسرے آشار میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار نوجوانوں کی شناخت 25 سالہ شاکر دامنی ولد علی ساکن ایروشکان ہے جبکہ دوسرے کی شناخت 28 سالہ زاہد دامنی ولد محمد ہے جو کہ آشار کا رہائشی ہے ۔

  ذرائع کے مطابق زاہد بدھ کی صبح زاہد ایک موٹرسائیکل کے ساتھ اریروکشان گاؤں سے نکل رہا تھا کہ گاؤں کے داخلی راستے پر واقعہ قابض ایرانی فورسز کی عارضی چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا ۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ ایروکشان گاؤں میں چوکی پر زاہد کی گرفتاری کے ایک دن بعد، آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس فورسز نے ایروکشان گاؤں میں اس کے کزن شاکر کے گھر پر چھاپہ مارا، اسے اس کی بیوی سامنے تشدد کرنے کے بعد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 رپورٹ لکھے جانے تک ان دونوں بلوچ شہریوں کی گرفتاری کی وجہ اور ان پر عائد الزامات کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز