مہگس ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج مہگس شہر میں کوہ بیرک کے آس پاس شہریوں کو ایک بلوچ شہری کی لاشیں ملی ہے ـ
تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر مہگس کے علاقے کوہِ بیرک میں شہریوں کو ایک شخص کی لاش ملی، کہا جاتا ہے کہ اس شخص مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے ـ مقتول کی شناخت عبدالواحد رئیسی کے نام سے ہوئی ہے
یہ امر قابل ذکر ہے کہ بلوچستان میں تعینات قابض ایرانی اہلکاروں کی جانب سے سیکورٹی فراہم کرنے کا فقدان کی وجہ سے ہر سال مسلح افراد کے ہاتھوں سینکڑوں بلوچ شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا سبب بنتا ہے۔