سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںمہگس میں ٹریفک حادثے سے ایک شخص جانبحق

مہگس میں ٹریفک حادثے سے ایک شخص جانبحق

مہگس ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بدھ 6 اکتوبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر مہگس/مہرستان کے پرکن چوراہے پر ایک پراڈو گاڑی نسان وین سے ٹکرانے کے بعد ایک بلوچ تیلکش جانبحق ہوگیا ـ جبکہ اس بلوچ شہری کی شناخت سوران شہر کے سرسورہ گاؤں کے “یعقوب ملازہی” ہے۔

کہا جاتا ہے کہ پراڈو گاڑی کا ڈرائیور اپنے زخموں کی شدت کی وجہ سے گاڑی سے باہر نہیں نکل سکا اور آگ میں جل کر جانبحق ہوگیا ـ
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں ۹۰ فیصد تمام سرکاری و غیر سرکاری ملازمتوں پر غیر مقامی بلوچوں کو لا کر براجمان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بلوچ بحالت مجبوری غیر منظم طریقے سے ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کا کاروبار کر رہے ہیں جس سے اس کاروبار میں خطرہ زیادہ رہتا ہے ـ جبکہ قابض ایرانی آرمی، مرصاد فورسز اور پولیس اس کا کاروبار کو اسمگلنگ کا کام سمجھتی ہے اسی وجہ سے ہر سال قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں براہ راست فائرنگ سے سینکڑوں بلوچ اپنی جان کی بازی روٹی کی تلاش میں ہار جاتے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز