میرجاوہ ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میرجاہ میں قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران نے میرجاویہ شہر میں بلوچ مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے ہیں ـ
تاہم زخمیوں کی تعداد کے بارے میں تفصیلی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے ـ
واضح رہے کہ بلوچستان میں احتجاج تیزی سے دوسرے خطوں میں پھیل رہا ہے۔
میرجاوہ، دزاپ اور بلوچستان کے دیگر کئی علاقوں میں انٹرنیٹ مکمل طور پر منقطع ہے اور رپورٹس تک پہنچنا مشکل ہے۔
پہرہ، چابہار، واش، سراوان، سرباز، راسک، مہگس، سوران، زابل، پنوچ اور بلوچستان کے دیگر شہروں قابض ایران کے خلاف احتجاجات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ـ