میرجاوہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج بدھ 11 مئی کو میرجاوہ لادیز ہائی وے پر دو گاریوں کی آپسی تصادم سے تینافراد جانبحق کے اور ایک شدید زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے شہر میرجاوہ اور لادیز شاہراہ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم سے تین افراد موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ـ جانبحق افراد کی شناخت 44 سالہ محمد امین ریگی پور ولد نظر اور نظر محمد حسنی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر دو کی شناخت فی الحال نامعلوم ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ شام 4 بجے کے قریب پیش آیا جس کی وجہ سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر جل گئیں۔
رپورٹ کے مطابق گاڑی ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے دزاپ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ـ چاروں افراد تیل کے کاروبار سے منسلک ہیں ـ
واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مناسب اور مستحکم ملازمتوں کے فقدان کے درمیان بلوچستان کے علاقے میں بہت سے بلوچ شہری تیل کے کاروبار سے منسلک ہیں اور غیر منظم انداز میں بحالت مجبوری یہ کام کر رہے ہیں ـ
بعض اوقات ٹریفک حادثات، گاڑی کے الٹنے اور قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہر سال درجنوں بلوچ تیل کش جانبحق اور زخمی ہوجاتے ہیں ـ