دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںمیرجاوہ :مسلح افراد نے 14ایرانی فورسز کو اغوا کرلیا

میرجاوہ :مسلح افراد نے 14ایرانی فورسز کو اغوا کرلیا

زاھدان (ہمگام نیوز ڈیسک ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے میرجاوہ کے قریب ایرانی پاسدارنِ انقلاب کے حساس شعبے کے 2 افسران سمیت 14 ایرانی اہلکاروں کو مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا گیا۔

ایرانی میڈیا ارنا کے مطابق فورسز کے تمام اہلکاروں کو علی الصبح 4 بجے سے 5 بجے کے قریب لولکدان کے سرحدی علاقے سے مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہیں ۔

واضح رہے کہ لولکدان ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے جنوب مشرق میں 150 کلومیٹر پر واقع ایک گاؤں ہے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق 14 اہلکاروں میں سے 2 ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے حساس شعبے سے تعلق رکھتے تھے۔

دیگر 7 اہلکار ’باسیج ملیشیا‘ میں  ایک فوجی آپریشن میں حصہ لے چکے تھے، جبکہ بقیہ تمام اہلکار سرحدی محافظ تھے۔ آخری اطلاعات انے تک کسی نے اس واقعے کی زمہ داری قبول نہیں کی۔البتہ ماضی میں ایرانی مظالم کے خلاف برسرپیکار تنظیم جیش العدل نے ایسے واقعات کی زمہ داری قبول کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز