میرجاوہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو میرجاوہ کے سرحدی علاقے میں ایندھن بردار ٹویوٹا گاڑی اور دوسری گاڑی کے درمیان ہونے والے حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میرجاوہ سڑک حادثے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا جس کی شناخت زاہدان کے رہائشی اسماعیل ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ حادثہ میرجاوہ تا تہلاب محور اور سرحدی چوکی کے قریب پیش آیا اور حادثے میں گاڑی کو آگ لگی جس سے گاڑی کا ڈرائیور جھلس جانے سے وہ جاں بحق ہوگیا۔