Homeخبریںمیرجاوہ : ٹریفک حادثے میں گاڑی کے الٹ جانے سے تین افراد...

میرجاوہ : ٹریفک حادثے میں گاڑی کے الٹ جانے سے تین افراد جانبحق

 

میرجاہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج گزشتہ روز پیر 30 جون کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میرجاویہ شہر کے دزوک اور دیرزا کے دیہاتوں کے درمیانی سڑک پر ٹویوٹا گاڑی الٹنے اور آگ لگنے سے ایک بچہ سمیت تین شہری جاں بحق ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس حادثے میں 1600 لیٹر پیڑول سے بھری ٹویوٹا گاڑی الٹ گئی اور پھر دھماکے سے پھٹ گئی۔ جس سے یہ حادثہ پیش آیاـ
اس حادثے میں ایک بچہ اور دو شہری مکمل طور پر جھلس کر جان کی بازی ہار گئے۔
تاہم اطلاع موصول ہونے کے وقت شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
بلوچستان کے علاقے میں، بہت سے بلوچ شہری غیر منظم طور پر وہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کے کام کرنے پر مجبور ہیں، جہاں ٹریفک حادثات، گاڑی الٹنے اور قابض ایرانی فوج اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے براہ راست فائرنگ جیسے خطرات ان پر منڈلا رہے ہیں۔

Exit mobile version