سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںمیرعبدالعزیزکردکی سیاست کا محورمتحدہ آزادبلوچستان کیلئے تھا:BSF

میرعبدالعزیزکردکی سیاست کا محورمتحدہ آزادبلوچستان کیلئے تھا:BSF

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں میرعبدالعزیز کردکو قابل تحسین قومی کردارکے حوالہ سےخراج تحسین پیش کرتےہوئے کہاہے کہ عبدالعزیز کرد کا برطانوی قبضہ گیریت کے خلاف جدوجہد بلوچ قوم کو سامراجی سازشوں کے خلاف منظم و متحرک کرنے کی کوششیں اورتعلیمات قومی اثاثہ اور بلکہ مشعل راہ بھی ہے 1948سے پہلے بھی بلوچ قوم کے باشعوراور متحرک نوجوان ہر طرح کے مشکلات اور کھٹن حالات کےساتھ نمٹتے ہوئےآزادی کی جدوجہد کو اپنے قومی فریضہ سمجھتے ہوئےجو کردار ادا کیا تاریخ انہیں کھبی فراموش نہیں کریگی تر جمان نےکہاکہ 1920میں میر عبدالعزیزکرد نے بلوچ نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لئے ‘ینگ بلوچ’ کے نام سے ایک پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی بعد میں 1929میں یوسف عزیز مگسی اور ان کے رفقاء کےتشکیل کردہ انجمن اتحاد بلوچان میں باضابطہ شامل ہوگئے اور بلوچ سیاسی مزاج کو برائے راست قومی آزادی کے بنیادی پروگرام سے ہم آہنگ کرنے کے لیئےبرق رفتاری سے کوششیں کی بعد میں انجمن اتحاد بلوچان کے مرکزی سیکریٹری جنرل کی حیثیت میں قومی آزادی اور متحدہ بلوچستان کی قیام کے لئے اپنےپروگرام کا کھل کے اظہار کیا اور ایک آزاد و خود مختیار بلوچستان ان کی منشور اور مینی فیسٹوکا بنیادی جز قرار پایا اسی تسلسل کو لے کر ایک وسیع و قومی پارٹی کی بنیاد قلات نیشنل پارٹی کے شکل میں منظر عام پر لایا گیاجس سے ان کی جدوجہد کو مزید وسعت اورتقویت ملی عبد العزیز کرد متعدد بارجیل گئے ایک پمفلٹ کی تشہیر کے لیئے انہیں انگزیز اور مقامی کٹھ پتلی
حکومت کی جانب سے قید کی سزا سنائی گئی، کئی بار وہ منظر عام پر آئے اورمتعدد بار انہیں زیر زمین اپنی جدوجہد جاری رکھنے پڑی لیکن انہوں نےتسلسل کا دامن نہیں چھوڑا اور اپنی سفر جاری رکھی ترجمان نے کہاکہ ان کی جدوجہد قابل تقلید ہے ہمیں اپنے قومی محسنوں اور ہیروز کو یادکرنا چاہیے وہ امر ہے ان کا کردار ایک یادگار علامت کے طور پر زندہ ہے انہوں نے خود مختیار بلوچستان کی ترقی و تعمیر اپنی جان مال اورزندگی سے زیادہ مقدم اور معتبر جا نا اورکسی مصلحت اور سمجھوتہ کے بغیر تکالیف اورقربانیوں کاسامنا کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد لڑی انہیں ازیتیوں اور رکاوٹوں کا سامناکرنا پڑا ،لیکن وہ ہر زاتی مفاداور مراعات و شہرت کو ٹھوکر مار کر آگے بڑھےاگرچہ وہ آج ہمارے درمیان نہیں لیکن ان کی تعلیمات اور افکار ہمارے پاس
موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز