جمعه, اکتوبر 18, 2024
Homeخبریںمیرے بھائی کے باحفاظت بازیابی کیلئے انسانی حقوق کے ادارے اپنا کردار...

میرے بھائی کے باحفاظت بازیابی کیلئے انسانی حقوق کے ادارے اپنا کردار اداکرے،؛سیمہ بلوچ

آواران /کولواہ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہاتھوں شبیر بلوچ کی طویل جبری اغوا کے خلاف اس کی چھوٹی بہن سیمہ بلوچ نے کہا کہ میں اپنے گھر کے آنگن سے زیادہ باہر نہیں نکلتی تھی۔ ہمیشہ بھائی سے لاڈ اور بھائی کے پیچھے چھُپنے والی بہن رہی ہوں لیکن آج میں اپنے سارے لاڈ ساری عادتیں اُسی آنگن میں چھوڑ کر اپنے جبری اغوا شدہ بھائی کی تلاش میں نکلی ہوں۔ 4 اکتوبر 2016 کو پاکستانی فوجی میرے بھائی کو میری بھابی کے سامنے اُٹھا کر لے گئے،میں 2016 سے لے کر آج تک در بدر اپنے بھائی کے لئے بھٹک رہی ہوں۔میری ماں اپنے نوجوان بیٹے کے لئے تڑپ رہی ہے ۔اور یہی حال ہمارے پورے خاندان کا ہیں۔ میرے بھائی کے جبری اغوا کیلئے انسانی حقوق کے غیر سرکاری ادارے اور بلوچ سوشل ایکٹوسٹ اپنا کردار ادا کرکے پاکستانی ریاست پر دباو ڈال کر مجبور کرے کہ وہ میرے بھائی کو رعا کردے۔ اور اگر میرے بھائی نے کوئی جُرم کیا ہے تو ریاست کے اختیاردار اسے اپنے ہی کورٹ میں پیش کردے تاکہ حقیقت و انصاف سب کے سامنے عیاں ہو۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز