کوئٹہ(ہمگام نیوز) 3 سال قبل مستونگ سے جبری اغواء میرے بیٹے کو بازیاب کیا جائے: بوڑھے والد کی اپیل
حفیظ اللہ کے والد محمد اعظم کے مطابق 3 سال قبل 20 اکتوبر 2017 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کلی دتو مستونگ سے مجھے میرے بیٹے حفیظ اللہ اور میرے بھتیجے صدام کو قابض پاکستانی فوج نے ہمارے گھر سے جبری طور پر اغواء کیا، اغواء ہونے کے 5 ماہ بعد مجھے اور میرے بھتیجے صدام کو چھوڑ دیا گیا مگر میرا بیٹا 3 سال بعد ابھی تک قابض فوج کے ہاتھوں بازیاب نہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ میرے بیٹے کو رہا کیا جائے اور اگر وہ کسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔