Homeخبریںمیناب جیل میں تین اور بلوچ شہریوں کو پھانسی دے دی گئی

میناب جیل میں تین اور بلوچ شہریوں کو پھانسی دے دی گئی

میناب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق میناب جیل میں قید تین بلوچ شہریوں کو آج صبح پیر 23 مئی کو جیل حکام نے پھانسی دے دی ـ
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میناب میں آج پھر تین بلوچ قیدیوں کو جیل حکام نے صبح کے وقت پھانسی دے دی ہے ـ

ان قیدیوں کی شناخت میناب سے تعلق رکھنے والے “محمد سرخر، بندرکلاھی سے تعلق رکھنے مصدق ملاحی اور جاشک سے تعلق رکھنے عباس کمالی کے ناموں سے ہوئی ہے ـ
ان شہریوں کے خلاف منشیات فروشی کا الزامات لگا کر انہیں گرفتار کیا گیا تھا ـ
کہا جاتا ہے کہ ان افراد کو تقریباً پانچ سال قبل گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ میناب جیل میں قید تھے ۔

گزشتہ روز محمد مصدق اور عباس کے اہل خانہ نے جیل حکام سے آخری ملاقات کی اجازت حاصل کی اور پھر اپنے بچوں سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران قابض ایران کی مختلف جیلوں میں بلوچ شہریوں کو پھانسی دینے کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔

Exit mobile version