دوشنبه, نوومبر 18, 2024
Homeخبریںمیناب میں ایک بلوچ شہری کو انیس سال قید کی سزا سنائی...

میناب میں ایک بلوچ شہری کو انیس سال قید کی سزا سنائی گئی

میناب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر 19 جولائی کو ایک بلوچ شہری جو منشیات سے متعلقہ جرائم میں زیر حراست ہے کو میناب سٹی کورٹ نے 19 سال قید کی سزا سنائی۔

اس بلوچ شہری کا نام “علی ترکمانی” ولد احمد اللہ ہے شناخت جس کی عمر 23 سال ہے جو کہ سیریک کاؤنٹی کے گاؤں گردو کا رہائشی ہے۔

رپورٹ کے مطابق علی کو 2020 کے اوخر میں سیریک شہر سے منشیات فروشی الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ میناب جیل میں ہے۔

واضح رہے کہ علی کی ملازمت سمندر میں ماہی گیری تھی اور ان کے اہل خانہ مالی تعاون نہ ہونے کی وجہ سے ان کے لیے وکیل حاصل نہیں کر سکے۔

واضح رہے کہ تقریباً ایک سال قبل علی کے بھائی کو ماہی گیری کے دوران گردو گاؤں کے ساحل پر قابض ایرانی آرمی نے سر میں گولی مار کر شہید کر دیا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز