دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںمیناب میں قابض ایرانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ، جانی نقصان...

میناب میں قابض ایرانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

میناب(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز میناب شہر میں “مردان” چوکی پر قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ تیلکش کی سائپا کی گاڑی الٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے میناب میں قابض ایرانی فورسز نے چلتی راہ میں ایک بلوچ تیلکش کی گاڑی پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ـ جبکہ اسی میں تیل سے بھری گاڑی آگ کی لپیٹ میں آ گئے تاہم حادثے میں ایندھن کے گاڑی پر سوار کوئی زخمی نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ گوہردو گاؤں کے چوراہے پر چوکی فورسز نے ہوائی فائرنگ کی اور پیٹرول اور ڈیزل سے بھری گاڑی الٹ گئی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز