Homeخبریںمیناب: ٹریفک حادثے میں گاڑی الٹنے سے دو شخص جانبحق

میناب: ٹریفک حادثے میں گاڑی الٹنے سے دو شخص جانبحق

 

میناب ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح 27 جون کو بندر عباس میناب شاہراہ پر بندر عباس روڈ کے شروع میں ایک کار کے حادثے اور پھر تیل سے بھری گاڑی کے دھماکے کے نتیجے میں دو بلوچ تیلکش جاں بحق ہوئے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ ٹریفک حادثہ بندر عباس میناب محور پر پیش آیا، جس میں دو بلوچ جو کہ تیل کے کاروبار سے منسلک تھے شدید جھلسنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔

خبر کی تیاری کے لمحے تک اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت دستیاب نہیں ہے۔

Exit mobile version