یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںمیناب کے گاؤں ہشتبندی میں چار کچھے مکانات کو نذر آتش کردیا...

میناب کے گاؤں ہشتبندی میں چار کچھے مکانات کو نذر آتش کردیا گیا۔

 

میناب (ہمگام نیوز) رسانک کے مطابق گزشتہ روز 25 نومبر دہندر گاؤں میں خوفناک آگ کے واقعے کے بعد گاؤں کے چار کچھے مکانات جل کر راکھ ہوگئے۔ یہ کچھے مکانات فصل کی کٹائی کے سیزن میں آنے والے دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے غریب بلوچوں کی تھیں ـ

جبکہ آگ کی شدت کی وجہ سے کئی پیش سے بنے گدان بھی جل گئے ساتھ ہی اندر موجود تمام کھانے کے سامان، برتن، لباس اور دیگر دستاویزات مکمل طور جل گئیں۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ لیکن گمان کیا جا رہا ہے کہ دانستہ طور انہیں نزر آتش کردیا گیا ہے۔

دیہدار گاؤں کے سرپنچ نے اس سلسلے میں کہا کہ چونکہ یہ خاندان مزدور اور معاشرے کے غریب طبقے سے ہیں لہذا انہیں اپنے درد اور پریشانیوں کو کم کرنے کے لئے رفاہی اداروں کی مدد کی اشد ضرورت ہے۔

ہر سال میناب شہر کے علاقے ہشتبندی میں زرعی سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی کچھے مکانات پر پراسرار طور پر آگ لگ جاتی ہے، علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ آتشزدگی قدرتی یا حادثاتی نہیں ہیں بلکہ نادیدہ قوتیں جان بوجھ اس اقدام اٹھاتے ہیں کہ علاقے کے رہائشی خوف و ہراس میں مبتلا ہوکر علاقہ بدر ہوجائیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر سال بلوچستان کے دور دراز علاقوں اور دیہاتوں سے غریب لوگ زرعی فصلوں کے سیزن میں رودان، بشاکرد، سندرک اور جگین ضلع سے یہاں روزی روٹی تلاش میں آتے ہیں اور فصل کی سیزن ختم ہونے کے بعد وہ واپس اپنے گھروں کو لوٹتے ہیں لیکن میناب جو کہ بلوچستان کا ایک قدیم ترین علاقہ یہاں غیر مقامیوں کو یہ بات ہضم نہیں ہوتی جس کے نتیجے میں وہ ان کے کچھے گدانوں اور ان کی محنت کی فصل کو جلا دیتے ہیں تاکہ خوف کے مارے وہ دوبارہ نہ آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز