دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںمیناب: ہشتبندی میں قابض ایرانی آرمی نے درجنوں تیل سے بھری گاڑیاں...

میناب: ہشتبندی میں قابض ایرانی آرمی نے درجنوں تیل سے بھری گاڑیاں اپنے قبضے میں لے لیئے

میناب ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رو یکم مارچ 31 کو قابض ایرانی آرمی اہلکاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر مناب کے ہشتبندی سیکشن میں تیل کے کاروبار سے منسلک درجنوں بلوچ تیلکشوں کی گاڑیوں کو قبضے میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے ۔

کہا جاتا ہے کہ آرمی اہلکاروں نے تیل سے بھری گاڑیوں کو ناقابل گزر سڑکوں اور سائیڈ ایکسز پر گھات لگا کر حملہ کرکے ضبط کر لیئے ـ

بلوچستان کی آب و ہوا میں مناسب ملازمتوں کی کمی نے بہت سے بلوچ شہریوں کو تیل کے کاروبار کرنے پر مضبور کر دیا ہے ـ قابض ایران اور اس کی اس کاروبار سے منسلک بلوچوں کو پر نہ صرف ظلم کر رہا ہے بلکہ انہیں بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بھی بنا رہا ہے ـ کیونکہ وہ اسے اسمگلنگ سمجھتے ہیں۔ جبکہ اپنے ہی وطن میں بیروزگار بلوچوں نے کئی بار احتجاج کرکے بتایا ہے کہ ایران غیر مقامی لوگوں کو بلوچستان میں لا کر سرکاری و غیر سرکاری ملازمتوں پر براجمان کت چکا ہے اسی لیئے بحالت مجبوری ہم اس کاروبار سے جڑے ہیں جس سے دو وقت کی روٹی میسر ہو سکتا ہے ـ

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں ہرمزگان کے پراسیکیوٹر جنرل کے حکم سے گیاوان زمین کے علاقے میں بلوچ فیول آپریٹرز کے لیے مزید سختی پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز