میکسیکو سٹی(ہمگام نیوزڈیسک) خبرایجنسی AFPکی رپورٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر آفس کے ترجمان جوان جوز مارٹینز کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق نائٹ کلب مرکزی ریاست گواناجواتو میں واقع تھا جہاں حکام نے ایندھن چرا کر بیچنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔
ترجمان جوان جوز مارٹینز نے کہا کہ حملہ آج علی الصبح ہوا جہاں کئی مسلح افراد نے وسطی شہر سلامانکا میں قائم لا پلایا نائٹ کلب میں فائرنگ کی اپنی گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ چاروں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملے میں نشانہ بننے والے افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔
خیال رہے کہ میکسیکو کا شہر سلامانکا میں سرکاری آئل کمپنی پیٹرولیوس میکسیکانوس (پیمیکس) کی مرکزی پائپ لائن ہے جہاں تیل چوروں نے گزشتہ چند برسوں میں کمپنی کو 3 ارب ڈٓالر کا نقصان پہنچایا ہے۔
اس سے قبل رواں سال جنوری میں ریفائنری کے قریب کے کار پارکنگ کے احاطے میں ایک جعلی بم رکھ دیا گیا تھا۔
تیل چوروں کے گینگ کی جانب سے میکسیکو کے صدر ایندریس مینوئیل لوپیز اوبراڈور کو دھمکی دی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ کارروائی کرنے والے فوجیوں کو علاقوں سے بے دخل کیا جائے۔
سلامانیکا، سانتا روزا ڈی لیما سے 60 میل سے بھی کم فاصلے پر واقع ہے جہاں حکام نے چند روز قبل گینگ کے مبینہ سربراہ جوان انتونیو یاپیز کے خلاف آپریشن کیا تھا۔