رینوزا(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بندوق برداروں کے حملے میں ٹیکسی ڈرائیور طالب علم اور مزدوروں سمیت چودہ افراد ہلاک ہوگئے اور پولیس کی جوابی کارروائی میں چار حملہ آور بھی مارے گئے۔
بندوق برداروں نے رینوزا کے مشرقی حصے میں مختلف مقامات پر حملوں کا سلسلہ ہفتے کے روز سہ پہر کو شروع کیا تھا۔
سکیورٹی فورسز کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی حملہ آوروں کے مقصد کاپتہ چل سکا ہے۔
ایک سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کے اسباب اور اس کے لیے ذمہ دار افراد کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ رینوزا کے مختلف علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی گئی ہے اور پولیس نے گشت تیز کردیا ہے۔ تشدد کے اس واقعے کے بعد آرمی، نیشنل گارڈ، ریاستی پولیس اور دیگر ایجنسیاں سرگرم ہو گئی ہیں۔


