جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںنئی دہلی: اپوزیشن کے آٹھ اراکین ایوان سے ایک ہفتے کے لیے...

نئی دہلی: اپوزیشن کے آٹھ اراکین ایوان سے ایک ہفتے کے لیے معطل

دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بھارت میں حکومت کی طرف سے پیش کردہ متنازعہ زرعی قوانین پر ایوان بالا راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کے ایک دن بعد اپوزیشن کے آٹھ اراکین کوایوان سے ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے پیر کو ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی کہا کہ اتوار کا دن راجیہ سبھا کے لیے انتہائی برا دن تھا اور اپوزیشن اراکین پارلیمان کے رویے کی مذمت کی۔

پارلیمانی امور کے نائب وزیر وی مرلی دھرن نے گزشتہ روزکے واقعات کے حوالے سے اپوزیشن کے آٹھ اراکین کے ناموں کی نشاندہی کی جس کے بعد وینکیا نائیڈو نے انہیں معطل کرنے کا فیصلہ سنایا۔

جن اراکین کو معطل کیا گیا ہے ان میں کانگریس پارٹی کے راجیو ساٹو، ریپون بورا اور سید نصیر حسین، ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن اور ڈولا سین، بائیں بازو کی جماعت سی پی آئی کے کے کے راگیش اور ای کریم اور عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ شامل ہیں۔

وینکیا نائیڈو نے ان اراکین کی معطلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اراکین چیئرمین کی نشست کے پاس آگئے تھے اور انہوں نے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کو جسمانی طور پر دھمکایا، انہیں کام کرنے سے روکا، افسوسناک اور قابل مذمت ہے، میں ان اراکین کو اپنا احتساب کرنے کا مشورہ دیتا ہوں۔

نائیڈو نے ہری ونش کے خلاف اپوزیشن کے اراکین کی طرف سے عدم اعتماد کی تجویز کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ ایوان کے ضابطے نائب چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز کی اجازت نہیں دیتے۔راجیہ سبھا کے چیئرمین نے اس کے بعد معطل کیے گئے اراکین کے نام پکارنے شروع کیے۔

انہوں نے کہا کہ میں مسٹر ڈیرک او برائن کا نام لے رہا ہوں۔ برائے مہربانی وہ ایوان سے باہر چلے جائیں لیکن اراکین نے ان کی بات ان سنی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز