شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںنئے امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ نیا ایٹمی معاہدہ نہیں ہو گا:...

نئے امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ نیا ایٹمی معاہدہ نہیں ہو گا: ایران

تہران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (IAEA) میں ایران کے مندوب کاظم غریب آبادی نے جمعے کے روز ایجنسی کے ڈائریکٹر کی اُس تجویز کو مسترد کر دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے آنے کے بعد ایرانی جوہری معاہدے کو زندہ کرنے کے لیے ایک نئی سمجھوتے تک پہنچنا ہو گا۔

جمعرات کے روز “روئٹرز” نیوز ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ‘انٹرنیشنل ایٹامک انرجی اتھارٹی’ کے ڈائریکٹر رافائیل گروسی کا کہنا تھا کہ تہران کی جانب سے جوہری معاہدے کی بہت سے خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، لہذا محض آئندہ ماہ منتخب صدر جو بائیڈن کے کرسی صدارت پر پہنچنے سے پہلی والی صورت حال پر لوٹ جانا ممکن نہیں ہے۔

جو بائیڈن یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے جوہری معاہدے کی شرائط پر “دوبارہ سے سختی سے عمل درامد” شروع کر دیا تو امریکا معاہدے میں واپس آ جائے گا۔

کاظم غریب آبادی نے جمعے کے روز اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ “پاسداری پر عمل درامد کی نوعیت کے حوالے سے کسی بھی قسم کا جائزہ لینا ،،، یہ ایجنسی (IAEA) کے اختیارات سے مکمل طور پر تجاوز کرنا ہے جس سے اجتناب برتنا چاہیے۔ ایجنسی جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات میں اپنا کردار ادا کر چکی ہے”۔

 ایرانی صدر حسن روحانی بارہا یہ بات دہرا چکے ہیں کہ اگر امریکا نے پابندیاں اٹھا لیں اور جوہری معاہدے کا مکمل احترام کیا تو تہران اپنے کیے گئے اقدامات سے رجوع کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز