Home انٹرنشنل نائجیریا، مسلح حملے میں دس افراد لقمہ اجل۔

نائجیریا، مسلح حملے میں دس افراد لقمہ اجل۔

0

اینوگو (ہمگام نیوز) نائیجیریا میں مسلح حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اینوگو کے علاقے Ohaukwu میں حملہ کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملے میں 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

حملہ آوروں نے ہسپتال سمیت کئی عمارتوں کو آگ لگا دی اور مقامی لوگوں سے کھانے پینے کی اشیاء چھین لیں۔

واضح رہے کہ حالیہ ایام میں نائیجیریا کے مختلف علاقے مختلف جتھوں سمیت دہشت گرد تنظیموں بوکو حرام اور داعش کی مغربی افریقی شاخ ISWAP کے حملوں کی زد میں ہیں۔

Exit mobile version