سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںنائجیریا میں دو سو مہاجرین بھوک اور پیاس سے ہلاک

نائجیریا میں دو سو مہاجرین بھوک اور پیاس سے ہلاک

باما(ہمگام نیوز)شدت پسند تنظیم بوکوحرام کی کارروائیوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے مہاجرین میں سے دو سو گزشتہ ماہ بھوک اور پیاس سے ہلاک ہو گئے۔
عالمی امدادی ادارے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی جانب سے بدھ 23 جون کو بتایا گیا ہے کہ بوکوحرام کے حملوں کے تناظر میں اپنے گھربار چھوڑ کر نائجیریا کے شمال مشرقی شہر باما میں پناہ لینے والے مہاجرین میں سے قریب دو سو گزشتہ ماہ کھانے کی اشیاء اور پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنی زندگی کی بازی ہار بیٹھے۔
اس بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ باما میں موجود مہاجرین اور خصوصاﹰ بچے روزانہ کی بنیاد پر بھوک اور پیاس کا شکار ہو کر اپنی زندگی کھو رہے ہیں۔ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈز کے مطابق، ’’اس علاقے میں ایک تباہ کن انسانی المیے کی سی صورت حال ہے۔‘‘
اس تنظیم کا کہنا ہے کہ اب تک اس کے ایک ہسپتال کی عمارت کے احاطے میں سینکڑوں مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں۔اس تنظیم کا کہنا ہے کہ میدوگوری میں بھی 16 بچوں کو خوراک کی کمی ہی کا شکار ہونے پر ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے ایک وارڈ میں خصوصی طریقے سے خوراک دی جا رہی ہے، تاہم ان کے فوت ہو جانے کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز