سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںنائجیریا کی فضائیہ کی مہلک غلطی درجنوں افراد ہلاک۔

نائجیریا کی فضائیہ کی مہلک غلطی درجنوں افراد ہلاک۔

ابوجا(ہمگام نیوز) نائجیریا کی فضائیہ نے ملک کے شمال مشرقی علاقے رن میں حادثاتی طور پر حملہ کر کے کم از کم 52 عام شہریوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں امدادی اداروں کے کارکن شامل ہیں، اور ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اس کے عملے کے چھ افراد مارے گئے ہیں۔ نائجیریا کے صدر محمد بخاری نے اس جانی نقصان پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے صبر کی درخواست کی ہے۔ ان کے ترجمان نے کہا کہ صدر بخاری کی انتظامیہ ریاست بونو کی حکومت کو اس ‘افسوس ناک غلطی سے نمٹنے’ میں مدد دے گی۔ بین الاقوامی امدادی ادارے میدساں ساں فرنتیئر کے مطابق 200 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں اور اس نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ زخمیوں کے انخلا میں مدد دے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز