شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںنائجیریا: گیس پلانٹ میں دھماکا، 100 افراد ہلاک

نائجیریا: گیس پلانٹ میں دھماکا، 100 افراد ہلاک

ابوجا( ویب ڈیسک)افریقی ملک نائجیریا کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع گیس پلانٹ میں دھماکے اور آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق واقعہ نائجیریا کے مسیحی آبادی والے شہر نیوی کے ایک صنعتی گیس پلانٹ میں پیش آیا، جہاں لوگ کرسمس کے روز کھانا پکانے کے لیے سیلینڈرز میں گیس بھروانے پہنچے تھے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ گیس پلانٹ پر ایک ٹرک سے جس وقت گيس اتاری جاری تھی تو احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث اس میں زوردار دھماکا ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ایک عینی شاہد کے مطابق کئی لاشیں اس قدر جل گئیں کہ ان کی شناحت کرنا بھی مشکل ہے۔کئی گھنٹے تک لگی رہنے والی آگ سے کئی افراد بری طرح جھلس کر زخمی بھی ہوئے جنہیں نامدی ازیکیوی یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مقامی پولیس نے واقعے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائی، تاہم پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد آگ لگنے سے گیس پلانٹ کو بری طرح نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز