سیترو(ہمگام نیوز ڈیسک )نائیجیریا کے شمالی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی جانب سے شہریوں کی املاک کو لوٹنے اور دیگر وارداتوں کی نئی لہر میں کم ازکم 43 افراد جاں بحق ہوگئے۔خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور شہریوں کی قیمتی اشیا کے علاوہ مویشیوں کو بھی چرایا اور مسلح موٹر سائیکل سواروں نے 43 افراد کو بھی نشانہ بنایا۔رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں یہ وارداتیں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو ہوتی ہیں جہاں جرائم پیشہ افراد جنگل سے آتے ہیں شہریوں سے اسلحے کے زور پر ان کی املاک کو چراتے ہیں۔ایک شہری عبداللہ دانتانی کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ستیرو گاؤں سے ہے جہاں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی، اسی طرح ان کے گاؤں میں 18 افراد کو قتل کیا گیا۔