ابو جا (ویب ڈیسک)نائجیریا میں حکام نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی صوبے بورنو کیایک شہر کے بازار میں ہونے والے دھماکے میں 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں متعدد زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ بورنو کے جنوبی شہر سابون گری میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 52 افراد زخمی ہوئے ہیں یہ دھماکہ شہر میں جانوروں کی منڈی جیبو میں مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روز ڈیڑھ بجے ہوا۔یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا بم دھماکہ خودکش حملہ تھایا پھر بم کو کہیں نصب کرنے کے بعد اڑایا گیا تھا۔خیال رہے کہ مئی میں نائیجیریا میں صدر محمد بحاری کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے 800 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں دوسری جانب عالمی اینگلیکن چرچ کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ
بوکو حرام کو شکست دینے کیلئے نائجیریا کے مسیحی رہنماؤں کو مسلمانوں کے ساتھ بہت مل جل کر کام کرنا چاہیے۔