شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںنائیجیریا مسلح افراد اور پولیس درمیان جھڑپیں، 50 افراد ہلاک، متعدد...

نائیجیریا مسلح افراد اور پولیس درمیان جھڑپیں، 50 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ابوجا( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی شمالی ریاست کاٹسینا میں مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کٹسینا پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک مسلح گینگ جو مقامی طور پر بینڈٹس کے نام سے جانا جاتا ہے ، نے کاٹسینا کے باکوری مقامی حکومت کے علاقے کے ایک گائوں پر حملہ کیا ، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے ایک مشترکہ سکیورٹی آپریشن فی الحال جاری رکھا جائے گا۔دو سکیورٹی ذرائع نے دعوی کیا کہ مرنے والوں کی تعداد 50 ہے جن کی نعشیں جھاڑیوں سے برآمد کی گئیں ہیں ، جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں کو کنکرا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نائیجیریا کی شمالی ریاست کاٹسینا ان ریاستوں میں سے ایک ہے ،جہاں مسلح گروہ دور دراز علاقوں کے دیہاتوں میں مقیم لوگوں پر حملہ کر کے انہیں کو اغوا کر لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز