کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ بلوچ فرزند بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں.
قابض پاکستانی فورسز کے عقوبت خانوں سے بازیاب ہونے والے بلوچ فرزند کی شناخت نادر بلوچ ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی ہے جن کو قابض پاکستانی فورسز نے 15 مارچ 2019 کو نال، خضدار سے اغوا کیا تھا.
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے نادر بلوچ کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے.